ابنا: مشرقي علاقوں کے عوام نے مظاہرے کرکے حکومت کي پاليسيوں کي مذمت کي اور شاہ عبد اللہ بن عبد العزيز کي تصاوير کو پيروں تلے رونداـ سعودي مظاہرين نے آل سعود حکام کي سرنگوني پر زور ديا اور کہا کہ مظاہرين پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائي کي جاني چاہئےـ
ياد رہے کہ حاليہ مہينوں ميں مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہروں کےدوران سيکورٹي فورس کے حملوں ميں متعدد نوجوان مارے گئے ہيں ـ ان علاقوں ميں کئي مہينے سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور عوام غربت، بے روزگاري، دفتري بد عنواني اور قومي دولت کي لوٹ مار کي مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے آل سعود خاندان کو ذمہ دار قرار ديتے ہيں ـ
آل سعود حکومت مظاہرين کو کچل کر خود کو علاقے کے ديگر ڈکٹيٹروں جيسے معمر قذافي اور حسني مبارک کے انجام سے بچانے کي کوشش کر رہي ہے اور اس کے لئے وہ کسي بھي مجرمانہ کارروائي سے دريغ نہيں کرتي ـ اس وقت سيکڑوں سياسي کارکن اصلاحات کے مطالبے کے لئے ہونے والے مظاہروں ميں شرکت کي وجہ سے جيلوں ميں بند ہيں -
.......
/169